امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی دہشت گردوں نے 7 عشروں سے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومتیں چینی، بجلی اور پانی چوروں کی سرپرستی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا کام صرف لوٹ مار اور غریب کا کام صرف ووٹ دینا رہ گیا ہے، سیاسی و معاشی دہشت گردوں نے 7 عشروں سے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے سیاست اور جمہوریت کے نام پر باریاں لیں، شہزادوں اور شہزادیوں کا مستقبل محفوظ ہے جبکہ قوم کا تباہ کر دیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 برسوں میں عوام مشکل ترین دور سے گزرے، اس دوران مہنگائی اور بےروزگاری کا طوفان آیا جبکہ امن و امان تباہ ہوگیا۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ قوم متحد ہوجائے تو اسلامی فلاحی پاکستان کی منزل دور نہیں۔
Comments are closed.