عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ پُرامن سیاسی ماحول خراب کرنے کے پیچھے گورنر ہاؤس کی سازش ہے۔
اے این پی ترجمان نے مزید کہا کہ بڑی کرسی پر بیٹھ کر تہذیب سے عاری بات کرنے والوں کی حمایت نہیں کرسکتے۔
ثمر ہارون بلور نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کے سمدھی کے سوا کوئی رشتہ دار گورنر ہاؤس بھیج دیں۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی ہی نہیں، پورا اتحاد کہہ چکا ہے کہ گورنر ہاؤس میں کیا کچھ ہورہا ہے۔
اے این پی خیبر پختونخوا کی ترجمان نے استفسار کیا کہ کیا تمام لوگ غلط اور ایک جماعت درست ہے؟
Comments are closed.