بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی صورتحال پر متحدہ کا اہم اجلاس کل طلب

ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) نے کل رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کل شام 5 بجے بہادر آباد مرکز میں ہوگا، جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی پالیسی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اراکین رابطہ کمیٹی، سی ای سی اور سی او سی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ضمنی انتخاب میں شکست، اس کی وجوہات اور آئندہ انتخابات پر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ووٹرز کی ناراضگی، ناراض کارکنان سے رابطوں پر حکمت عملی بھی بنائی جائے گی۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کنوینر اور سینئر سیاستدان فاروق ستار نے کہا ہے کہ لندن سے الگ ہونے پر پارٹی کو مضبوط ہونا چاہیے تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی پالیسی، فیصلے، تنظیمی ڈھانچےکی کمزوریوں پر گفتگو ہوگی۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ سے ہوئے معاہدوں پر عمل، وزیر اعظم سے ملاقات پر اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعظم کی یقین دہانیوں سے متعلق بھی اجلاس میں گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم مردم شماری، حلقہ بندیوں، پیپلز پارٹی، وفاق کی اس معاملے پر سست روی پر بھی غور کرے گی۔

وسیم اختر نے کہا کہ حکومت چھوڑنا آسان کام ہے، عمران خان کو کراچی کی 14 سیٹیں چوری کرکے دی گئی تھیں، مجھے کون چلا رہا ہے اس کو چھوڑیں، ہر جماعت کی مجبوریاں ہیں، ن لیگ، پی ٹی آئی سے پوچھ لیں۔

ذرائع کے مطابق متحدہ کے اجلاس میں بلدیاتی ایکٹ کی سمری، مضبوط بلدیاتی نظام کے نفاذ سے متعلق بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.