سیاسی کنفوژن پر اسٹاک مارکیٹ کا سرمایہ کار بھی کنفوژن کا شکار ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملاجلادن رہا۔
100 انڈیکس 28 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 551 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 310 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 16 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 358 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.