پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاسی رہنما ایجینسیوں کے ڈنڈے سے نہیں، سچائی، قابلیت، عزم اور جدوجہد سے جنم لیتے ہیں، عمران خان صاحب آپ ان صفتوں سے عاری ہیں۔
اپنے بیان میں ن لیگی سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دلوایا گیا، پارٹی صدارت چھینی، جیل میں بھی ڈال دیا گیا۔
اس پر مزید کہا کہ کسی نے نواز شریف کا ساتھ چھوڑنا تو درکنار اسے سوچنا بھی گناہ ہی جانا۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حقیقی رہنما جیلوں، جلاوطنیوں میں بھی اپنے قافلے متحد و متحرک رکھتے ہیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی طاقت بھی آپ کے پنکچر ہوتے غبارے میں ہوا نہیں بھر سکتی۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جعلی عمرانی غاصبوں کے اپنے چیلوں پہ قابو پانے کے لیے لالچ کے ہتھکنڈے بھی ناکام پڑجاتے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ کسی ایک رکن قومی اسمبلی کا نام بتاسکتے ہیں، جس نے پیسے لیے ہوں؟ یا عادی جھوٹ کی بیماری میں مبتلا صرف منتخب لوگوں پر کیچڑ اچھالنا ہی جانتے ہیں۔
Comments are closed.