سیاسی دنگل اسٹاک مارکیٹ کو بھاری پڑ گیا۔ 100 انڈیکس کو 777 پوائنٹس کا جھٹکا دے گیا اور سرمایہ کاروں کو 130 ارب کا نقصان دے گیا۔
ملکی سیاسی صورتحال پر اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن130 ارب روپے کم ہوئی ہے جبکہ انڈیکس نے 43 ہزار کی نفسیاتی حد کو کاروباری دن میں توڑا ہے۔ البتہ کاروبار کا اختتام 43 ہزار 29 پر کیا ہے۔
حصص بازار میں آج 18 کروڑ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 39 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 130 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 274 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.