چیئرمین انتخابی اصلاحات پارلیمانی کمیٹی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت پر پابندی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں طریقہ کار پر بات ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کمیٹی سفارشات کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی، انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے مؤثر تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ ثاقب نثار دور میں الیکشن سے متعلق متنازع فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ثاقب نثار دوسروں کو منع کرتے خود شیخ رشید کی الیکشن مہم میں جاتے تھے۔
Comments are closed.