جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

سیاسی جماعتیں فوج کی عدم مداخلت سے فائدہ اٹھائیں، صدر

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے ارادے کو سراہتے ہیں۔ 

تاجر رہنماؤں کے وفد سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں فوج کی عدم مداخلت کے موقع سے فائدہ اٹھائیں، مسائل کے حل کے لیے جمہوری طریقہ اپنائیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ راجا پرویز اشرف کی بات میں تضاد ہے، 35 استعفوں کی منظوری کا فیصلہ ان کا نہیں ان کو کہا گیا ہے، دو صوبوں میں اسمبلیاں تحلیل، یہ حکومت کو کیسے آگے لے کر جائیں گے۔

صدر علوی کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی حکومت عوام کو مشکل فیصلوں پر رضامند کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.