بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی بیروزگاروں نے آج ایک اور بیٹھک لگائی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاروں نے آج ایک اور بیٹھک لگائی۔

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس پر فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بارہا سمجھایا اجلاسوں کی تاریخیں نہیں اپنے لچھن بدلیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انہیں یہ بھی سمجھایا کہ عوام کے دلوں کا رستہ توبہ کرکے ہموار کیا جاسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی بیروزگاروں نے آج ایک اور بیٹھک لگائی، سیاسی بیرروزگاروں کی انجمن کا فیصلہ ہے کہ اچھےکام کا حصہ نہیں بنیں گے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ان کے احتجاج کا مستقبل پہلی تحریکوں سے ہرگز مختلف نہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.