بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی اختلافات کے باوجود سعید غنی کی مریم نواز کو مبارکباد

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے سیاسی اختلافات کے باوجود مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد دے دی۔

سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز کی فیملی کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’مریم نواز اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد ، نئے جوڑے کے لیے بے شمار دعائیں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز بیٹے جنید صفدر کی بارات بہو عائشہ سیف کے گھر لے گئیں اور دلہنیا ساتھ لے آئیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر ، عائشہ سیف کو بیاہ لے گئے۔

جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہوگی جس میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گيا، صرف قریبی رشتے داروں اور احباب کو دعوت دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.