بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی اختلافات میں اسلامی احکام و اقدار بُری طرح پامال ہورہی ہیں، مفتی تقی عثمانی

ملکی سیاست میں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا موقف سامنے آگیا۔

معرف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات میں اسلامی احکام و اقدار بُری طرح پامال ہورہی ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اسلامی احکام کی پامالی پر تصور کرکے ڈر لگتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے وبال سے بچائے۔

انہوں نے کہا کہ سورۃ الحجرات میں ہے کہ ایک دوسرے کا مذاق نہ اُڑاؤ، غیبت، بدگمانی نہ کرو، دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو اور کسی کا نام بگاڑ کر نہ بُلاؤ۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ وزیر اعظم سورۃ الحجرات کا مطالعہ کرتے تو سیاسی رہنماؤں پرالزامات لگانے کے ساتھ، برےالقاب سے نہ پکارتے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اختلاف چاہے سیاسی ہو یا نظریاتی اسے دشمنی بناکر مرنے مارنے اور گالیاں دینے کا طریقہ معاشرے کے لئے مہلک ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تنقید دلائل سے ہوتی ہے بھونڈی زبان سے نہیں۔ قرآن میں حضرت موسیٰ و ہارون علیہ السلام کو فرعون کے مقابلے میں بھی نرم بات کرنے کی تلقین فرمائی گئی خدارا سوچیں کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.