پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

سیاست کو خاندانوں سے نکال کر عوام میں لانا چاہتا ہوں، چوہدری سرور

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سیاست کو ایک ہزار خاندانوں سے نکال کر 24 کروڑ عوام میں لانا چاہتا ہوں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ ق لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پارٹیوں کے کارکن کو عزت نہیں دی جاتی، یہاں کارکنوں کا کام صرف دریاں بچھانا اور نعرے لگانا ہے، ان کو اقتدار میں بھی حصہ نہیں ملتا۔

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ملک میں میرٹ نہیں، ہمیں حکومت ملی تو چہرے نہیں نظام بدل کر دکھائیں گے۔

چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں تبدیلی کی خواہش لے کر آیا تھا، آج تک کوئی بھی جماعت الیکٹیبلز کے نرغے سے نہیں نکل سکی۔

سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ شاہدرہ کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ الیکٹیبلز کے بغیر جیت کر دکھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.