امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ پہلی عید الفطر ہے جس میں بہت الگ صورت حال کا سامنا ہے۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ہمیں پریشان ہونا چاہیے ملک پولرائزیشن کی جانب بڑھ رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل قومی سطح کا ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہماری تشویش میں اضافہ ہورہا ہے، سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی کا راستہ اپناتے ہوئے سیاست سے گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو عید کے موقع پر نفرت اور عدم برداشت سے ایک قدم پیچھے ہٹنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عید پر تمام سیاسی لیڈر اور ورکر ایک دوسرے کو گلے لگائیں۔
Comments are closed.