سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے کے خلاف ایک شہری عدالت پہنچ گیا۔
کراچی کی سیشن عدالت جنوبی میں سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے کےخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
عدالت نے درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے 5 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گدھا محنتی اور معصوم جانور ہے، اسے کرپٹ سیاستدانوں سے ملانا نا انصافی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ ایک شہری نے فیس بک پر سیاستدانوں کو گدھےسے تشبیہ دی۔
شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو مقدمہ کے اندراج کا حکم دے۔
Comments are closed.