جمعہ کو برطانیہ کے دیہی علاقے میں واقع معروف مصنفہ اگاتھا کرسٹی کے گھر جانے والے 100 سیاح کئی گھنٹوں تک محصور ہوگئے۔
آنجہانی اگاتھا کرسٹی پراسرار ناول لکھنے کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی تھیں، اب ان کا گھر سیاحوں کیلئے ایک عجائب خانے کی سی حیثیت رکھتا ہے۔
گزشتہ روز طوفانی بارش کی وجہ سے ایک دیو قامت درخت ٹوٹ کر گر گیا جس کی وجہ سے گھر سے باہر جانے والی سڑک بلاک ہوگئی۔
ایک سیاح کیرولین ہیون نے مقامی میڈیا کو مطلع کیا کہ 100 سیاح کرسٹی کے گھر میں پھنس گئے ہیں۔
برطانوی قومی ٹرسٹ اس تاریخی گھر کی دیکھ بھال کرتا ہے جس نے فوری طور پر ریسکیو اقدامات شروع کیے۔
شام تک ریسکیو سروسز نے سڑک بحال کردی اور سیاح وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہے۔
Comments are closed.