بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے فیصلے کے باعث بجلی کے صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے مطابق فیصلے کے تحت بجلی کے صارفین کو 3 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

نیپرا کے فیصلے کے تحت بجلی کے صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان اضافی وصولیوں کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.