سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافےکا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے سے صارفین پر 46 ارب 53 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ ہفتے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
Comments are closed.