جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سہلٹ ٹیسٹ: بنگلادیش کو نیوزی لینڈ کیخلاف فتح کیلئے مزید 3 وکٹیں درکار

بنگلا دیش کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ میچ جیتنے کےلیے صرف تین وکٹیں درکار ہیں جبکہ کیویز کو کامیابی کےلیے مزید 219 رنز بنانے ہوں گے۔

سلہٹ میں 332 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی 7 وکٹیں 113 رنز پر گر چکی ہیں۔

سلہٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن بنگلا دیش نے 212 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے دوسری اننگز آگے بڑھائی۔ کپتان نجم الحسین 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، مشفق الرحیم نے 67 رنز بنائے، مہدی حسن مرزا 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

 یوں بنگلا دیش کی ٹیم 338 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میں کامیابی کےلیے 332 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن پہلے ہی اوور میں اس کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، ایک، ایک کر کے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

سوائے ڈیرل مچل کے کوئی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹک سکا اور دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ کے 7 کھلاڑی 113 رنز پر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل مچل 44 اور اش سودھی 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

 ٹیسٹ کے آخری دن فتح کےلیے کیویز کو 219 رنز اور بنگلا دیش کو صرف 3 وکٹیں درکار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.