پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

سہلٹ اسٹرائیکرز کی کومیلا وکٹورینز کو 5 وکٹوں سے شکست

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے پانچویں میچ میں سہلٹ اسٹرائیکرز نے کومیلا وکٹورینز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

سلہٹ اسٹرائیکر نے 150 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ 

اسٹرائیکرز کے توحید ہریدوئی 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، مشفیق الرحیم نے 28 اور ذاکر حسن نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

کومیلا وکٹورینز کے خوشدل شاہ اور محمد نبی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کومیلا وکٹورینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 149 رنز بنائے۔

وکٹورینز کے ذاکر علی نے57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ ڈاوڈ ملان نے 37 رنز بنائے۔ 

سلہٹ اسٹرائیکر کی جانب سے محمد عامر اور تھیسارا پریرا نے دو، دو اور عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.