حکومت نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس 150 ارب روپے سے بڑھا کر 200 ارب روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سگریٹ کا شعبہ بہت زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے۔ ہم نے اس پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرایا ہے جسے تین کمپنیوں پر لگا دیا ہے مزید پر بھی لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال سگریٹ پر جمع ہونے والا ٹیکس 150 ارب روپے ہے اور اسے آئندہ مالی سال میں بڑھا کر 200 ارب روپے کریں گے۔
Comments are closed.