وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ آئی بی اے سکھر کی لیب انٹرنی بختاور سومرو نے تنہا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
آئی بی اے سکھر کی لیب انٹرنی خاتون بختاور سومرو کی جانب سے ویڈیو بیان میں اساتذہ کی کردارکشی کے معاملے پر ایف آئی نے تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی۔
ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں حسین صدیقی کو الزامات سے بری قرار دیا گیا ہے جبکہ بختاور بُڑدی اور عشاء بلوچ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لیب انٹرنی بختاور سومرو نے تنہا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بختاور سومرو کے خلاف مقدمہ درج ہے، جس کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بختاور سومرو نے اپریل میں ویڈیو بیان میں آئی بی اے کے لیکچرار، پروفیسرز اور ایچ او ڈیز پر الزامات لگائے تھے۔
آئی بی اے سکھر کی انتظامیہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے ان الزامات کے حوالے سے تفتیش کی تھی۔
Comments are closed.