سکھر میں 2 شادیاں کرنے والے شخص نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
متوفی کی لاش کارروائی و پوسٹم مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق تاجر نوجوان نے ایوب گیٹ کے علاقے میں اپنے گھر میں خود کو گولی مار لی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص نے چند روز قبل ہی پسند سے دوسری شادی کی تھی، دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں مقیم تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی پر نوجوان کی والد سے بھی ناراضگی چل رہی تھی۔
پولیس کے مطابق نوجوان نے گھریلو جھگڑوں اور پریشانیوں سے تنگ آ کر خود کشی کی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.