ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

سکھر : گردوارے میں عبادت رکوادی گئی، انتظامیہ سے بھتہ طلب

سکھر میں ملزمان نے گردوارے میں جاری عبادت رکوائی، بھتہ مانگا اور قتل کی دھکمیاں دیں، پولیس نے 5 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گوردوارے کے منتظمین سے بھتہ مانگنے والے ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ہیڈ گردوارہ امرجیت سنگھ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل کی دھمکی، بھتہ، عبادت میں خلل ڈالنے اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گردوارے میں آکر عبادت رکوائی، قتل کی دھکمیاں دیں، ملزمان مختلف درخواستیں اور پٹیشن دائر کرکے بلیک میل کرتے آرہے ہیں۔

گردوارہ کے تعمیراتی کام رکوا کر ملزمان 7 لاکھ 50 ہزار روپے بھتہ لے چکے ہیں، چند روز قبل ملزمان نے مزید 1 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کو ریمانڈ کےلیے سول جج کے روبرو پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.