جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

سکھر: کئی مقامات پر جمع بارش کا پانی تاحال نہ نکالا جاسکا

سکھر میں کل کی بارش کے بعد اہم شاہراہوں اور بازاروں میں جمع پانی تاحال نہ نکالا جاسکا۔

سکھر کی شہر کے اہم تجارتی مراکز اور اہم شاہراہیں گھنٹہ گھر چوک، پان منڈی، حسینی روڈ، اسٹیشن روڈ اور بیراج روڈ تاحال زیر آب ہیں۔

دوسری جانب پرانا سکھر، مینارہ روڈ اور جیل روڈ پر بھی بارش کا پانی جمع ہے۔

گزشتہ روز روہڑی میں کمر تک بارش کے پانی میں ڈوبے راستوں سے ہی عزاداری کے جلوس کو نکالنا پڑا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.