منگل یکم ذی الحج 1444ھ 20؍جون2023ء

سکھر ملتان موٹر وے: ڈاکوؤں کی کار پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

سکھر ملتان موٹر وے پر کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سکھر ملتان موٹر وے پر گھوٹکی انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 2 کار سوار افراد کو قتل کر دیا، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے کار کو لوٹنے کی غرض سے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر اس پر فائرنگ کر دی۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں شہری نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر دوڑ لگا دی جس سے وہ لٹنے سے بچ گیا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار سوار 2 افراد مہران مہر اور سعید لغاری جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈاکو جلال الدین مہر نامی شخص کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کے جاگیرانی گینگ کے اس واردات میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کر لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.