سکھر میں لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا گیا۔
سول اسپتال سکھر میں ڈاکٹر رفیق میمن اور اُن کی ٹیم نے آپریشن کرکے لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال دیا۔
ڈاکٹر رفیق میمن نے اس حوالے سے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے پر لڑکی کو اسپتال لایا گیا تو آپریشن کرنے پر اُس کے پیٹ سے بالوں کا گچھا ملا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق لڑکی ذہنی مریضہ ہے اور 8 سال سے سر کے بال توڑ کر کھارہی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.