سیشن کورٹ سکھر کے احاطے سے 2 قیدی فرار ہونے کے معاملے میں انسپکٹر سمیت 7 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان عبدالشکور اور غلام محمد سیشن کورٹ سکھر کے باتھ روم سے فرار ہوئے ہیں۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں درج کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور عملہ اس معاملے میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
مقدمے میں انسپکٹر محمد اسلم پٹھان، اے ایس آئی نثار احمد، ہیڈ کانسٹیبل ظہور احمد، ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللّٰہ، اہلکار نیاز حسین، نظیر احمد نامزد ہیں۔
نامزد پولیس اہلکاروں کو 14 روز کےلیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
Comments are closed.