وفاقی وزیر خورشید شاہ کے صاحبزادے زیرک شاہ نے بارش سے متاثرہ علاقے بچل شاہ کا دورہ کیا تو اس موقع پر مقامی افراد نے ان کو روک لیا۔
لوگ ویڈیو بناتے رہے اور ان سے سوالات کرتے رہے کہ جب سب ڈوب گیا تو یہاں کیوں آئے ہیں۔
زیرک شاہ نے جواب دیا کہ ہم یہاں آپ کے مسائل کے لیے اپنی یوسی چھوڑ کر آئے ہیں۔
لوگوں نے کہا کہ یہاں پانی کی نکاسی کا پمپ 10منٹ چل کر بند ہو جاتا ہے، آپ دوبارہ بڑے الیکشن کی وجہ سے آرہے ہیں نا یہاں۔
زیرک شاہ بچل شاہ کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔
Comments are closed.