سکھر میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے مستحق افراد میں راشن، کپڑے اور ویل چیئرز کے تحائف تقسیم کئے گئے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی کے موقع پر سکھر کے جند پیر مندر میں تقریب ہوئی، جس میں جماعت اسلامی اور ہندو برادری کے مقامی رہنماؤں سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے دیوالی پر ہندو برادری کے مستحق افراد میں 300 راشن کے پیکٹس، کپڑے اور 10 معذور افراد میں ویل چیئرز کے تحائف تقسیم کیے۔
نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر عزیز میمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بغیر کسی رنگ و نسل اور مذہب کو دیکھے انسانی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
تقریب میں موجود سابق ایم پی اے دیوان چند چاؤلہ نے دیوالی پر ہندو برادری میں تحائف تقسیم کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.