ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

سکھر، کار میں دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق

سکھر کے علاقے گلشن اقبال میں 2 بچے کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں خیرات دی جارہی تھی اس دوران بچے کار میں جاکر بیٹھ گئے۔

گھر والے بچوں کو جگہ جگہ تلاش کرتے رہے، 2 گھنٹے بعد بچے کار میں مردہ حالت میں ملے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ علیشاہ اور 2 سال کا رضا قریشی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.