سکھر اور حیدرآباد میں بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک پر پانی آنے کے سبب 30 اگست تک ریلوے آپریشن معطل رہے گا۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک پر پانی آگیا ہے۔
ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر قریبی ریزرویشن آفس جا کر اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں طوفانی بارش اور ٹریک پر پانی آجانے کی وجہ سے گزشتہ روز 14 مسافر ریل گاڑیوں کو معطل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.