جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

سکندر رضا نے پاکستان کیخلاف کامیابی کو بہترین جیت قرار دیدیا

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان جیسی ٹیم کو ہرانا بہترین جیت ہے۔

پرتھ میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ پہلی بال سے یقین تھا کہ اگر فیلڈنگ اچھی کی تو جیتیں گے۔

میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں ورلڈکپ کے لیے ٹیم کی سلیکشن بالکل بھی ٹھیک نہیں کی گئی، اب اس چیز کی ذمہ داری کون لے گا۔

سکندر رضا نے کہا کہ آج کی جیت کے بعد گروپ کافی اوپن ہوگیا ہے، ابھی سیمی فائنل کا نہیں سوچ رہے۔ 

زمبابوین آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستان جیسی ٹیم کو ہرانا بہترین جیت ہے، اپنی کارکردگی پر بس الحمداللّٰہ ہی کہوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز میچ کے بارے میں سوچتا رہا تھا، رکی پونٹنگ کی تعریف نے حوصلہ افزائی کی۔

سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ہم پر ذمہ داری ہے کہ زمبابوے میں کرکٹرز کو متاثر کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.