جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

سڈنی کی سڑکوں پر کراچی اور لاہور جیسا ماحول

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا میچ کے موقع پر سڈنی میں فینز کا جوش عروج پر پہنچ گیا ہے، پاکستانی فینز نے سڈنی کی سڑکوں پر ہی کراچی اور لاہور سا ماحول بنادیا۔

میچ سے قبل پاکستانی سپورٹرز ڈبل ڈیکر بس میں شہر کا چکر لگاتے رہے، اس دوران سڈنی کی سڑکیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

پاکستانی مداح ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے گلی گلی ملی نغمے بھی گنگناتے رہے اور بس لے کر پاکستان ٹیم کے ہوٹل بھی پہنچے۔

بابر اسکواڈ کے باہر آتے ہی مداحوں نے بھرپور نعرے لگائے اور پاکستانی کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

مداحوں سے بھری بس قومی ٹیم کی بس کے ساتھ اسٹیڈیم بھی پہنچی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ آج سڈنی میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شیڈول ہے۔

اس میچ میں کے لیے قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.