سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے 5 کھلاڑی شکار کرلیے، میزبان ٹیم کی تیسری اور چوتھی وکٹ پے درپے گری۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 187 رنز پر گری، اسٹیو اسمتھ کو 38 رنز پر میر حمزہ نے آؤٹ کیا جبکہ چوتھی وکٹ بھی اسی یعنی 187 رنز پر گری۔
چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارنس لبوشین تھے، وہ 60 رنز پر آغا سلمان کی بال پر بولڈ ہوئے جبکہ ٹریوس ہیڈ 10 رنز بنا سکے۔
میچ میں کچھ دیر پہلے تک آسٹریلیا نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 85 اوورز میں 211 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے آغا سلمان اور عامر جمال نے 2, 2 جبکہ میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔
Comments are closed.