جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سڈنی ٹیسٹ میں صائم ایوب انجری سے بال بال بچ گئے

سڈنی ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان صائم ایوب فیلڈنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہونے سے بال بال بچ گئے۔

کھیل کے تیسرے روز آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ کے کھیلے گئے شارٹ پر صائم ایوب نے فیلڈنگ کے دوران ڈائیو لگا کر گیند روکنے کی کوشش کری تو گھاس میں ان کا گھٹنہ پھنس گیا اور بری طرح پلٹ کر گر گئے۔

اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین اور کمنٹیٹرز نے ردّ عمل کا اظہار کیا جو ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے۔

کمنٹیٹر نے صائم ایوب کے گرنے پر کہا کہ ماضی میں اس طرح کئی کھلاڑی زخمی ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.