سڈنی شاپنگ مال حملہ: آسٹریلیا میں ’بہادری کا مظاہرہ‘ کرنے والے زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو شہریت دینے پر غور
انٹرویو کے دوران حملے سے متعلق بتاتے ہوئے محمد طلحہ کہنا تھا کہ حملہ آور نے پہلے ان کے ساتھی اور پاکستانی گارڈ فراز طاہر پر حملہ کیا اور اس کے بعد اس نے فوراً اُن (محمد طحہٰ) پر حملہ کیا تھا۔انھوں نے ’دا آسٹریلین‘ اخبار کو بتایا کہ وہ وہ سٹڈی ویزے پر آسٹریلیا آئے تھے اور ان کے ویزے کی معیاد ایک مہینے سے بھی کم وقت میں ختم ہو رہی ہے۔محمد طحہ کے مطابق آسٹریلیا نے ایک فرانسیسی شہری ڈیمیئن گروٹ کو حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے پر آسٹریلوی شہریت دینے کی پیشکش کی تھی اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بھی اس پیشکش کے مستحق ہیں۔آسٹریلین وزیراعظم انتھونی البانیز سے جب ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ کیا آسٹریلوی حکومت محمد طحہٰ کی شہریت کی درخواست پر غور کرے گی، تو ان کا کہنا تھا: ’جی، ہم ضرور کریں گے۔‘آسٹریلوی وزیرِاعظم نے دوسرے پاکستانی سکیورٹی گارڈ فراز طاہر کی موت کو ’المناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اس دوسرے شخص فراز نے سنیچر کو حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی اور اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ انھوں نے غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ‘انھوں نے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے پاکستانی سکیورٹی گارڈز کے حوالے سے مزید کہا کہ ’ان دونوں نے ان آسٹریلوی شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالیں جن کو وہ جانتے بھی نہیں تھے۔‘’اس طرح کی بہادری دکھانے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔‘اس ریڈیو انٹرویو کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت فرانسیسی شہری ڈیمیئن گروٹ کو آسٹریلیا میں مستقل شہریت دے گی جس کی وہ انھوں نے خواہش ظاہر کی تھی۔
،تصویر کا ذریعہShajar Ahmed
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.