hookup Parsippany NJ the hookup game download hookup Birmingham hookup sites like craigslist gay byu hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سچن ٹنڈولکر والدین سے منگنی کی بات کرتے ہوئے کیوں گھبرا رہے تھے؟

بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر اپنے والدین سے اپنی منگنی کی بات کرتے ہوئے گھبرا گئے تھے۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے کیرئیر کے شروع میں کچھ عظیم بولرز کا اتنی ہمت اور عزم کے ساتھ سامنا کیا کہ دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

مایہ ناز بلّے باز وقار یونس، وسیم اکرم، کورٹنی والش جیسے لوگوں سے خوفزدہ نہیں ہوئے لیکن اپنی منگنی کے بارے میں بات کرنے کے لیے اپنے والدین سےبات کرتے ہوئے گھبرا گئےتھے۔

ٹنڈولکر نے امریکی صحافی گراہم بینسنجر کے یوٹیوب شو میں انٹرویوکے دوران انکشاف کیا کہ ’اُنہوں نے اپنے گھر والوں سے منگنی کی بات کرنے کے لیے انجلی کو راضی کیا تھا‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’1994 میں، جب ہم نیوزی لینڈ میں تھےتو آکلینڈ اننگز کے بعد، اُنہوں نے ویلنگٹن میں ایک اور عمدہ اننگز کھیلی اس لیے وہ اچھے موڈ میں تھے‘۔

سچن نے مزید بتایا کہ’انجلی نےان کے اچھے موڈ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُن سے  منگنی کرنے کے بارے میں پوچھ لیا جس پراُنہوں نے کہا کہ اُنہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’ لیکن اُنہوں نے منگنی کی ساری ذمہ داری انجلی کو سنبھالنے کے لیے کہا کہ دونوں فیملیز سے اس بارے میں انجلی خود بات کریں کیونکہ وہ گھر واپس نہیں جائیں گے اور اس بارے میں اپنے والدین سے بات نہیں کریں گے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے والدین سے اس حوالے سے بات کرنے میں بہت عجیب محسوس کر رہے تھے، حالانکہ والدین انجلی کو جانتے تھے اور انجلی اُن کے گھر بھی آچکی تھی۔ 

خیال رہے کہ ٹنڈولکر نے تقریباً 5 سال تک انجلی کے ساتھ قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد 1995 میں شادی کی۔

 اس معروف جوڑی کے دو بچے ارجن اور سارہ ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.