وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس کو پروگریسو ٹیکس میں تبدیل کرنے کے لیے ٹیکس ریٹ بتدریج بڑھانے کی تجویز ہے۔
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 24-2023 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سپر ٹیکس کے نفاذ کے لیے کم سے کم آمدن کی حد 150 ملین روپے مقرر کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سپرٹیکس کی شرح میں بتدریج ایک سے 4 فیصد اضافہ ہوتا تھا، زیادہ آمدن والوں پر15، بزنسز اور شعبوں پر 10 فیصد کی شرح سے سپر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔
Comments are closed.