
کراچی میں جیل چورنگی پر واقع سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر تیسرے دن بھی قابو نہیں پایا جاسکا، گارمنٹس سیکشن میں دوبارہ آگ لگ گئی، دھویں کے باعث انسپکشن کے لیے موجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 4 ملازمین کی حالت خراب ہو گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے 18، نیوی اور کے پی ٹی کے 2، 2 فائر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں۔
سپر اسٹور پر لگی آگ بجھانے میں رینجرز کے 2 فائر ٹینڈرز، 20 واٹر ٹینکرز اور 4 واٹر پمپس بھی موقع پر موجود ہیں، عمارت کے بیسٹمنٹ میں تین فٹ تک پانی جمع ہوگیا تھا، پانی کو نکالنے کے لیے فائر بریگیڈ حکام نے پمپس لگا دیے ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ جمع ہونے والا پانی نکالنے کے بعد بیسمنٹ کا معائنہ کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ کے راستے نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، آگ بجھانے کے لیے اب تک 10 لاکھ گیلن سے زائد پانی فراہم کیا گیا ہے۔
Comments are closed.