بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ: SRB کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے پر رپورٹ پیش

سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ نے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔

سندھ بھر کی زمینوں کا ریکارڈ کمپوٹرائز کرنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ کی زمینوں کا ریکارڈ کمپوٹرائزڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کراچی میں سرکاری زمین سے تجاوزات ختم کرانے کا حکم دے دیا جبکہ سینئر رکن بورڈ آف ریونیو سے 3 ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔

دورانِ سماعت سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے، سینئر ممبر نے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر کی زمینوں کا 95 فیصد ریکارڈ کمپیوٹرائز کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام ریکارڈ بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ میں محکمہ جنگلات اور آبپاشی سمیت تمام سرکاری زمینوں سے قبضے ختم کرانے اور گرین بیلٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ریکارڈ میں اب کوئی رد و بدل نہیں کر سکتا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زمینوں کے 5 لاکھ اندراج کو مشکوک قرار دیا گیا ہے، جبکہ 237 زمینوں کے اندراج کو بلاک کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.