جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

سپریم کورٹ: 90 دن میں انتخابات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت سے انکار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 90 دن میں انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا۔

عدالتِ عظمیٰ میں درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے دائر کی تھی۔

شعیب شاہین نے استدعا کی کہ ہم نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، ہماری درخواست کو سنا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی پنجاب میں الیکشن کرانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ کی درخواست ہمارے سامنے نہیں ہے، انتخابات کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ بینچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے، یہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ وہ کیس سماعت کے لیے مقرر کریں یا نہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.