جمعرات 15؍رمضان المبارک 1444ھ 6؍اپریل 2023ء

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرنے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرنے کی قرارداد منظور ہو گئی۔

قرارداد میں تین رکنی بینچ کے بجائے فل کورٹ میں کیس کی سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سیاسی معاملات میں بےجا عدالتی مداخلت پر اظہار تشویش کرتا ہے، حالیہ اقلیتی فیصلہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔

قرارداد کے مطابق وفاقی اکائیوں میں تقسیم کی راہ ہموار کر دی گئی ہے، ایوان سیاسی، معاشی استحکام کے لیے ایک ہی وقت پر عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتا ہے۔

ایوان تین رکنی بینچ کا اقلیتی فیصلہ مسترد کرتا ہے، ایوان دستور کے آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح اور اسے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے ذریعے ازسرنو تحریر کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق  ایوان مطالبہ کرتا ہے عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اس پر نظر ثانی کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.