جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

سپریم کورٹ کے وکیل کی فیسوں سے تنگ آکر مدعی نے انصاف کے حصول سے توبہ کرلی

سپریم کورٹ کے وکیل کی فیسوں سے تنگ آکر مدعی نے انصاف کے حصول سے توبہ کرلی۔

سپریم کورٹ میں جائیداد کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مدعی سے پوچھا کہ آپ کا وکیل کہاں ہے؟

 جس پر مدعی صبغت اللّٰہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے وکیل بہت مہنگے ہیں، کیس سے توبہ کرتا ہوں، کچھ فریقوں کے خلاف کیس واپس لیتا ہوں اور کچھ فریقوں سے صلح کر لی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مدعی کے تحریری بیان پر کیس خارج کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.