قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں نیب کیسز کی واپسی کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ترامیم سے متاثر ریفرنسز احتساب عدالتوں کو واپس بھیجیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر نیب سے متعلق چلنے والے اعداد و شمار درست نہیں، ایک دو روز میں احتساب عدالتوں کو قانون کے مطابق ریفرنسز واپس بھیجیں گے۔
نیب حکام نے مزید کہا کہ قانونی رائے آتے ہی نیب اپنی قانونی ذمہ داریاں نبھائے گا۔
Comments are closed.