سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہم نے بائیکاٹ نہیں کیا، بلکہ سپریم کورٹ کے معزز تین ججز نے ہمارا بائیکاٹ کیا ہے۔
لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کچھ گزارشات ہیں انہیں سنا ہی نہیں جارہا۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں صرف 15 ججز ہیں مگر ان میں اتفاق نہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے اندر سے آوازیں آنے کے باوجود تین رکنی بینچ فیصلہ کرنے پر بضد ہے تو اس فیصلے کو کون مانے گا۔
انہوں نے کہا کہ بات ججز کے خلاف ریفرنسز سے آگے نکل چکی ہے، ثاقب نثار جسے ججز کو کوئی پوچھنے والا ہی نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے۔
Comments are closed.