سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کے سلسلے میں 21 ارب روپے جاری کرنے کےلیے کل آخری تاریخ ہے۔
سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے رقم جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
حکم نامہ میں کہا گیا تھا کہ وزارت خزانہ نے بتایا ہے 17 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیں گے۔
سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک اور وزرات خزانہ سے 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اکاؤنٹنٹ جنرل کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کو پیش کریں۔
حکم نامہ میں کہا گیا تھا الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز کی وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائے۔
Comments are closed.