بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات ریگولیٹ کرنے سے متعلق درخواست دائر

سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات ریگولیٹ کرنے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفراللّٰہ خان نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت واضح کرے آئین کی رو سے کن حالات میں ازخود نوٹس کے اختیارات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ میں بینچز کی تشکیل اور کیسز کی سماعت کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں، اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کیلئے کیا طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیسز کی سماعت کے دوران ججز کی طرف سے دیے گئے ریمارکس سے متعلق بھی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔

بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعلیٰ عدلیہ میں عملے کی تعیناتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے۔

درخواست میں وزارت قانون، رجسٹرار سپریم کورٹ، چاروں چیف سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔ بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی درخواست میں پاکستان کی بار کونسلز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.