بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈی پی او سرگودھا لاپتہ لڑکی کی تلاش میں کراچی پہنچ گئے

سرگودھا سے لاپتہ ہونے والی 18 سالہ لڑکی کی تلاش میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈی پی او ڈاکٹر رضوان خان کراچی پہنچ گئے۔ 

ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان نے ایف آئی اے، سی پی ایل سی اور ایدھی سینٹر سے رابطہ کیا ہے۔ 

انہوں نے لاپتہ لڑکی صوبیہ بتول کے کوائف اور خاکہ ایدھی اور سی پی ایل سی سے حوالے کیا۔

واضح رہے کہ لاپتہ صوبیہ بتول کے اغوا کا مقدمہ سرگودھا شاہ پور میں درج ہے۔

پولیس نے لاپتہ لڑکی کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ لاپتہ بچی کو تلاش کرنے پنجاب کے تمام اضلاع میں رابطہ کیا گیا ہے۔

لڑکی سے متعلق ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ لڑکی کی تصویر دستاب نہیں ہے اور نہ ہی شناختی کارڈ بنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.