سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق خبروں زیر گردش خبروں کی تردید کردی ہے۔
سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کو کسی بینچ کا حصہ نہ بنانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اعلامیے کے مطابق رواں ہفتے کے لیے جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل بینچ بنایا گیا تھا۔
سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس منصور علی شاہ علیل ہونے کے باعث رواں ہفتے دستیاب نہیں تھے۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی عدم دستیابی پر جسٹس فائز عیسیٰ نے چیمبر ورک کی درخواست کی۔
جسٹس فائز عیسیٰ کے پی ایس کی طرف سے درخواست آئی کہ وہ چیمبر ورک کرنا چاہتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر انہیں چیمبر ورک کردیا ہے۔
Comments are closed.