پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سپریم کورٹ کو تاحیات نااہلی پر ضرور نظرثانی کرنا چاہیے۔
لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ لوگ 5 سال جیل کاٹ کر واپس آتے ہیں، مگر پھر بھی الیکشن لڑتے ہیں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ اگر آپ کو سزا ملتی ہے تو اپیل کا حق انصاف کا بنیادی حصہ ہے، سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کی سزا میں نظرثانی کرے تو اچھی بات ہے۔
کھاد کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ 15، 20 دن پہلے معلوم تھا کہ ڈی اے پی اور کھاد غائب ہورہی ہے، لیکن ایکشن نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ اپریل 2018 میں سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین اور دیگر کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت یہ نااہلی تاحیات رہے گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے جس میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ نے کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔
Comments are closed.